قیادت کے خلاف بیان بازی ، پیپلز پارٹی کا دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ
اسلام آباد:پیپلز پارٹی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں سے واک آؤٹ کرتے ہوئے ن لیگی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہماری قیادت کے خلاف بیان بازی پرفوری معافی مانگے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیریں رحمان نے کہا کہ ملک میں سیلاب اور آفت آئی ہے۔لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ۔ ہم لوگوں کو تقویت دینے کے بجائے کمزور کررہے ہیں، پنجاب حکومت اور سندھ حکومت میں الفاظ کی جنگ کا اثر وفاقی حکومت پر پڑ رہا ہے۔
پنجاب کارڈ پلے ہوکر ریڈ لائن کراس ہورہی ہے۔ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے بارے میں باتیں کرنا نامناسب ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ اگر ہماری قیادت سے معافی نہیں مانگی گئی تو ہمیں گرانٹڈ نہیں لیا جائے۔ ان الفاظ کے بعد پیپلز پارٹی کے سینیٹر ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔
