بھارتی کرکٹ ٹیم میں گروپ بندی کا بڑا انکشاف سامنے آگیا
نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم میں ویسے تو بہت سیاست سامنے آتی رہی ہے مگر اب بھارتی میڈیا نے نئے انکشافات کر ڈالے ہیں ۔ روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ گوتم گمبھیرکی وجہ سے کیا گیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گوتم گمبھیر ون ڈے کپتان کو بدلنے کے فیصلے میں شامل تھے۔ گوتم گمبھیر ٹیم کو سخت کنٹرول میں رکھنا چاہتے تھے۔
یہی وجہ ہے کہ انہوں نے روہت جیسے بڑے قد کے کرکٹر کو سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کوئی ان کے راستے میں نہ آسکے ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ اس بات سے خوفزدہ تھی کہ اگر روہت قیادت جاری رکھتا ہے تو وہ اپنے مطابق ٹیم کولے کر چلے گا جس سے ٹیم میں گروپ بندی بڑھ جائے گی ۔ روہت شرما کی جگہ شبھمن گل کو ون ڈے میں کپتانی سونپنے کے معاملہ پر چیف سلیکٹر اجیت اگروال نے میڈیا سے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتان رکھنے کا مقصد واضح ہے تاکہ لڑکے اچھا پرفارم کریں ۔
