سعودی عرب نے تمام ویزوں پر عمرے کی اجازت دے دی
ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر کے دل جیت لئے ۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔ اس سے پہلے عمرے کا ویزہ الگ ہوتاتھا۔ وزارت کے مطابق وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزہ رکھنے والے تمام زائرین کو بھی عمرہ کی اجازت ہوگی۔اس سہولت کے بعد دنیا بھر کے مسلمان کسی بھی قسم کے ویزے کے ذریعے سعودی عرب آ کر عمرہ ادا کرسکیں گے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔
