وزیراعظم شہباز شریف کی ملائشین ہم منصب سے ملاقات، نئے تجارتی معاہدے طے پا گئے
کوالالمپور: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں وزرائے اعظم نے پاک ملائشیا تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا ہے ۔ یہ حجم بیس کروڑ ڈالر تک جائے گا۔ پتراجایا پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال ہوا۔ دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں کی وفود کے ہمراہ بھی ملاقات ہوئی ۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، حلال انڈسٹری، آٹوموٹیو، کنیکٹیویٹی، گرین انرجی، الیکٹریکل اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ، سیاحت، اعلیٰ تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور زراعت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی اتفاق کیا۔
