تازہ ترینخاص خبریں

بھارت نے مہم جوئی کا سوچا تو فیصلہ کن جواب دیں گے ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاکستان نے بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی ہرزہ سرائی پرسخت ردعمل دیا ہےاورواضح کیاہےکہ ایسےغیرذمہ دارانہ بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو پاکستان بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔آئی ایس پی آرکےمطابق پاکستان نے بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے گمراہ کن، اشتعال انگیز اور جنگجویانہ بیانات پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارتی حکام کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو جارحیت کے لیے من گھڑت بہانے تراشنے کی نئی کوشش قرار دیا ہے۔

دنیا اب بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کے اصل چہرے اور خطے کے عدم استحکام کے مرکز کے طور پر تسلیم کر چکی ہے۔اعلامیے کے مطابق رواں سال بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی طاقتوں کو بڑی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا۔ مستقبل کا تصادم خطے میں تباہ کن اور قیامت خیز نتائج لا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *