شوبز

شعیب ملک اور اداکارہ ثنا کی علیحدگی کی افواہیں

لاہور : سابق کرکٹر شعیب ملک اور ان کی تیسری اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کی بھی طلاق کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کو ایک عوامی تقریب میں موجود دیکھا گیا، تاہم وہ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھے اور بات چیت نہیں کی ۔

اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر “ایک اور بریک اپ راستے میں؟” جیسا تبصرہ بھی وائرل ہو گیا۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کی طلاق ہونے لگی تاہم اب تک دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں شعیب اور ثنا نے انسٹاگرام پر علیحدہ علیحدہ تصویریں شیئر کیں جو بظاہر ایک ہی غیر ملکی مقام پر لی گئی لگتی ہیں جس سے ان افواہوں کو تقویت ملی  ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *