بھارتی سٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا مٹر گشت، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا
نئی دہلی : اولمپکس کی میزبانی کے خواب دیکھنے والے بھارت کو اپنے سٹیڈیمز میں آوارہ کتے سنبھالنا مشکل لگنے لگا۔ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے دوران دو غیرملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا جو سٹیڈیم میں ہی مٹر گشت کر رہے تھے ۔ بھارتی میڈیا نے بھی سخت نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے
ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بارپھرآوارہ کتوں کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پرسوالات اٹھائے ہیں ۔ بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےدوران دوالگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نےدو مہمان کوچزپرحملہ کیا۔رپورٹس کے مطابق یہ چیمپئن شپ کے آغاز سے اب تک کتوں کے حملوں کا پانچواں واقعہ ہے۔
