امریکی ریپر شان کومبز کوگرل فرینڈز کے جنسی استحصال پر سزا سنا دی گئی
نیویارک : امریکی ریپر اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبز کو خواتین پر بدسلوکی اور جسم فروشی سے متعلق الزامات میں چار سال اور چند ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ نیویارک کی فیڈرل عدالت کے جج ارون سبرامنیئن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 55 سالہ کومبز نے اپنی دو سابق گرل فرینڈز کو برسوں ذہنی و جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا ہے ۔
یہ محض تفریح یا منشیات کا معاملہ نہیں بلکہ “غلامی اور ذلت کا ایک نظام” تھا جس نے متاثرہ خواتین کو خودکشی کے قریب پہنچا دیا تھا۔ کومبز سزا سنائے جانے کے دوران عدالت میں خاموش کھڑے رہے۔امریکی ریپر کو جولائی 2024 میں اس الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا کہ انہوں نے مرد جسم فروشوں کو بلا کر منشیات کے زیرِ اثر اپنی گرل فرینڈز کے ساتھ جنسی تعلقات پر مجبور کیا
