تازہ ترینخاص خبریں

صمود فلوٹیلا روکنے پر اٹلی میں بیس لاکھ افراد کا احتجاج

روم:اٹلی کی سب سے بڑی مزدور یونین سی جی آئی ایل  نے ملک بھر میں ایک روزہ ہڑتال کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیاہے جس میں بیس لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔ یہ مظاہرے اسرائیل کی جانب سے فلسطین جانے والی امدادی کشتیوں کے قافلے “صمود فلوٹیلا” کوروکنےاورغزہ پرجاری شدید بمباری کے خلاف تھے۔لاکھوں افراد نے ملک بھر کے تمام ہی بڑوں شہروں میں “فلسطین آزاد کرو، جنگ بند کرو، اسرائیلی جارحیت مردہ باد” کے نعروں کے ساتھ ہر بڑی سڑک پر مارچ کیا۔ روم میں پولیس کے مطابق 80,000 افراد سڑکوں پر نکلے جبکہ منتظمین نے تعداد 3 لاکھ بتائی ہے ۔

اسی طرح میلان میں بھی مظاہرین کی تعداد 80 ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان بتائی جا رہی ہے جس میں اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔اسی طرح تورین، جینوا، ناپلی، بولونیا اور فلورنس سمیت 100 سے زیادہ شہروں میں بھی جلوس نکالے گئے۔مظاہرین نے سڑکیں، ریل لائنیں اور ہوائی اڈے بند کر دیے گئے۔ پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جب کچھ مظاہرین نے ہائی وے بند کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *