خاص خبریںعالمی خبریں

حماس معاہدہ کرے ورنہ سب مارے جائیں گے ، ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو اتوار کی شام 6 بجے تک معاہدہ کرنے کی ڈیڈلائن دے دی ہے اور ساتھ ہی دھمکی دی ہے کہ اگر معاہدہ ہوا تو حماس کے جنگجوؤں کی جان بچ جائے گی ورنہ سب مارے جائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حماس مشرق وسطیٰ میں کئی سال سے ایک بے رحم اور پرتشدد خطرہ  رہا ہے ۔ حماس نے 7 اکتوبر 2023ء کو کئی اسرائیلی بچوں، بزرگوں، خواتین اور مردوں کو ہلاک کیا، 7 اکتوبر کے حماس کے حملے کے جواب میں اب تک حماس کے 25 ہزار جنگجو مارے جاچکے ہیں۔ بہت ساری افواج صرف میرے اجازت نامے کی منتظر ہیں کہ جائیں اور انہیں ختم کریں، ہم جانتے ہیں حماس کے جنگجو کون ہیں اور کہاں ہیں، وہ مارے جائیں گے۔ تمام بے گناہ فلسطینی فوری طور پر غزہ کے سیف زون منتقل ہوجائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *