شوبز

ماورا حسین کی سالگرہ پر فوٹو شوٹ وائرل ، مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں

کراچی : ماورا حسین  نے اپنی  33 ویں سالگرہ منائی ہے اور بھرپور خوشی کا اظہارکیاہے۔ اس موقع پر انہوں نےتصاویر بھی جاری کی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ سالگرہ کی تقریب میں ماورا حسین کے شوہر ار اہل خانہ نے شرکت کی ۔ ان تصاویر میں شوبز کی بعض شخصیات بھی موجود تھیں۔ سالگرہ کے موقع پر ماورا حسین نے جینز کے ساتھ بلیک ٹی شرٹ زیب تن کی اور شوہر عامر گیلانی کے ساتھ رومانوی انداز میں تصاویر بنوائیں۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *