میراپلان غزہ کی 3ہزار سالہ قدیم جنگ ختم کردے گا، امریکی صدر
واشنگٹن : صدرڈونلڈ ٹرمپ نےفوجی کمانڈرز سے خطاب میں کہاہے کہ انکے پلان سے غزہ کی 3ہزار سالہ قدیم جنگ ختم ہو جائے گی ۔ امریکی صدر نے جوہری ہتھیاروں، غزہ امن منصوبے اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر پالیسی بیان دیا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ جب کوانٹیکو میں جنرلز اور ایڈمرلز سے خطاب کے لیے ڈائس پر پہنچے تو مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں نے کبھی کسی جگہ اتنی خاموش نہیں دیکھی جس پر حال تالیوں سے گونج اٹھا۔ انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا کہ سامعین بالکل خاموش رہیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو میری بات پسند نہیں تو وہ کمرہ چھوڑ سکتا ہے، لیکن پھر اس کی رینک اورپروموشن بھی گئی جس پر ایک مرتبہ پھر ہال میں شرکا ہنستے رہے ۔صدر ٹرمپ نےدوران خطاب کہا کہ ہم اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں ۔ امید ہے یہ جوہری ہتھیار کبھی استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
امریکی صدر نے کہا کہ ان کا امن منصوبہ غزہ میں 3 ہزار سالہ جنگ ختم کر دے گا۔
