خاص خبریںعالمی خبریں

غزہ کے لئے امداد لے جانے والے عالمی قافلے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ ، کارکن زیر حراست

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے عالمی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے کئی لانچز کو روک لیا ہے جس پر پوری دنیا سے مذمت سامنے آئی ہے ۔ سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا میں 40 سے زائد کشتیوں پر تقریباً 500 انسانی حقوق کے کارکنان، پارلیمنٹیرینز، وکلا اور صحافی سوار تھے، جو غزہ کے عوام تک ادویات اور خوراک پہنچانے کے مشن پر روانہ ہوئے تھے۔ فلوٹیلا اس وقت جنگ زدہ علاقے سے تقریباً 90 میل دور تھی جب اسرائیلی بحریہ نےاس کا گھیراؤ کیا۔اسرائیلی وزارت خارجہ  کے مطابق صمود فلوٹیلا کے جہازوں کو بحفاظت روک دیا گیا ہےاور گرفتار کارکنان کو اسرائیلی بندرگاہ اشدود منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *