پاکستان فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرسکتا ہے ، اسحاق ڈار
اسلام آباد:نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کردی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ ہم بھی فلسطین فوج بھیجنےکا فیصلہ کرلیں گے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی، آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا، غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔امریکا نے جو 21 نکاتی ڈاکیومنٹس جاری کیے ہیں اسے من و عن تسلیم نہیں کیا گیا پاکستان نے اس میں ترامیم کیں، ابھی جو ڈاکیومنٹس ہیں وہ امریکا نے جاری کیے ہیں ہماری ترامیم شامل اگر نہیں ہیں تو شامل ہونی چاہئیں ۔
