پاکستانخاص خبریں

پاک فوج نے فتح 4گراؤنڈلانچ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

راولپنڈی :پاک فوج نےفتح 4 گراؤنڈ لانچ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم سے بچ کر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینیئر افسران اور میزائل تیار کرنے والے سائنسدانوں و انجینئرز نے کیا۔صدر مملکت، وزیراعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *