بے اولاد بھائی کی جانب سے جائیداد نام نہ کرنے پر چھوٹے بھائی نے قتل کر دیا
پاکپتن ( محمد شکیل کمبوہ ، نمائندہ 89 نیوز ) پاکپتن میں بے اولاد بھائی کے جائیداد نام نہ کروانے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو سر میں کلہاڑیاں مار کرقتل کردیا۔ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پاکپتن کے تھانہ صدر کے علاقہ کرپا رام میں بے اولاد بھائی کے جائیداد نام نہ لگوانے پر چھوٹے بھائی نے سر میں کلہاڑیاں مار بھائی عثمان کو زندگی کے حق سے محروم کر دیا اور خود فرار ہو گیا۔ پولیس نے تیسرے بھائی عمر فاروق کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ ڈی پی او جاوید چدھڑ کے نوٹس پر پولیس نے ملزم محمد خان کوگرفتار کرلیا ہے۔۔ڈی پی او جاوید چدھڑ کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی جگہ سلاخوں کے پیچھے ہے۔بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا ہے.حقیقی بھائی کے قتل میں ملوث ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی