ایران نے اپنے ہی شہری کو اسرائیل کی جاسوسی پر پھانسی دے دی
تہران : ایران نے اپنے ہی شہری کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں پھانسی پر لٹکا دیا۔ ایرانی عدلیہ نے بہمن چوبی کو اسرائیل کے سب سے اہم جاسوسوں میں سے ایک اور اہم ترین قرار دیا تھا۔ ایرانی عدلیہ کے ویب سائٹ میزان کے مطابق بہمن چوبی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو ملک کی اہم ترین حساس معلومات فراہم کیں اور یہ سلسلہ کچھ عرصے سے جاری تھا۔
عدالت کے بقول بہمن چوبی ایران میں درآمد ہونے والے الیکٹرانک آلات کے راستوں سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کرتا رہا تھا۔ دشمن ملک کو ایرانی سرکاری ڈیٹا سینٹرز میں نقب اور اہم اداروں کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہوئی تھی۔واضح رہے کہ یہ کیس اس سے قبل نہ تو ایرانی میڈیا میں نمایاں ہوا اور نہ ہی انسانی حقوق کے کارکنان کو اس کے بارے میں علم تھا اچانک ہی پھانسی کے بعد یہ خبر سامنے آئی ۔