Wednesday, February 4, 2026
سائنس اور ٹیکنالوجی

بڑھتی عمر کے ساتھ دماغ کے کمزور ہونے کی نئی وجوہات سامنے آگئیں

ٹورنٹو : سائنسدانوں نے حال ہی میں بڑھتی عمر کے ساتھ دماغ کے کمزور ہونے کی نئی وجوہات کا پتا لگا لیا ہے ۔ دماغ کا بڑھاپے کے ساتھ کمزور ہونا ایک قدرتی عمل ہے اور اس کے پیچھے باقاعدہ سائنسی وجوہات ہیں ۔ جس میں سب سے پہلے اعصابی خلیات کی کارکردگی میں نمایاں کمی  ہے ۔ دماغ میں اربوں نیورونز ہوتے ہیں جو ایک دوسرے سے رابطے کے ذریعے یادداشت، توجہ اور سیکھنے کی صلاحیت کو ممکن بناتے ہیں۔ بڑھتی عمر میں یہ نیورونز آہستہ آہستہ سکڑنے لگتے ہیں ۔ اسی طرح  نیورو ٹرانسمیٹرز (کیمیکلز) کی پیداوار میں کمی ہو جاتی ہے ۔عمر کے ساتھ ان کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔  دماغی خون کی روانی میں کمی بھی بڑھتی عمرمیں سامنے آتی ہے ۔ دماغ کو مسلسل آکسیجن اور غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔ بڑھاپے میں خون کی نالیاں سخت اور تنگ ہو جاتی ہیں۔

آکسیڈیٹو اسٹریس اور فری ریڈیکلزجسم میں “فری ریڈیکلز” (مضر مالیکیولز) بڑھ جاتے ہیں جو خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔پروٹینز اور زہریلے مادے کا جمع ہونا بھی بڑھتی عمر میں لازم ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *