Wednesday, February 4, 2026
سائنس اور ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی نے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا

واشنگٹن : اوپن اے آئی اپنے پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو صارفین کے سوتے وقت بھی مکمل متحرک ہوگا۔ پلس (Pulse) نامی یہ فیچر صارفین کے لیے رات بھر کام کر کے نئی معلومات اکٹھی کرے گا۔نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو مزید فعال کرنا ہے تاکہ پلیٹ فارم صارفین کو جواب دینے کے علاوہ گفتگو بھی شروع کر سکے۔ صارفین کی موجودہ معلومات کواس فیچر کے لئے استعمال کرے گا۔ واضح رہے کہ  صارفین Pulse سے حاصل ہونے والی معلومات سے متعلق فیڈ بیک بھی دے سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *