عائزہ خان پر ان کے بھائی کی مبینہ سابق منگیتر کے سنگین الزامات
کراچی : اداکارہ عائزہ خان پر انکے بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر نے سنگین الزامات عائد کر کے سوشل میڈیا پر بحث کرنےوالوں کو ایک اور جواز فراہم کردیا ہے ۔ عائزہ خان ان دنوں اپنے بھائی احد کی شادی کی رنگارنگ تقریبات اور شاندار ملبوسات کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ کے دلکش لباس اور خوشیوں بھرے لمحات کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں ۔ لیکن انہی خوشیوں کے وقت عروبہ طارق نامی خاتون کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد عائزہ خان اور ان کے خاندان کو ایک تنازع کا سامنا ہے۔ عروبہ طارق نامی خاتون نے خود کو احد کی سابقہ منگیتر ظاہر کرتے ہوئے عائزہ خان اور ان کے اہلِ خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان کی پوسٹ کے اسکرین شاٹس تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔