سپارکو نے پیشگی وارننگ پر پانچ روزہ ٹریننگ کورس کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد : سپارکو نے انٹر اسلامک نیٹ ورک برائے خلائی علوم و ٹیکنالوجی کے اشتراک سے پانچ روزہ ٹریننگ کورس کا افتتاح کیاہے ۔ کورس کا مقصد خلائی سائنس کی مدد سے قدرتی آفات سے نمٹا ہے۔ افتتاحی تقریب میں چار ممالک عراق، لیبیا، سینیگال اور تیونس کے اسپیس ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ افسران کے ٹریننگ کورس میں بتایا گیا کہ سپارکو آئندہ چھ ماہ میں تین ہائی ریزولوشن سٹلائیٹ اور ایک سال میں مزید چھ سٹلائیٹ لانچ کرنے جارہا ہے۔ چار سٹلائیٹ پہلے ہی لانچ کی جاچکی ہیں۔
ظفر اقبال ممبر سپیس اپیلی کیش اینڈ ٹیکنالوجی سپارکونے اس موقع پر کہا کہ سپیس بیسڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ حالیہ سیلاب میں سٹلائیٹ ڈیٹا نے بروقت درپیش آنے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس پر عملدر آمد کرنا دوسرے اداروں کا کام ہے۔