Wednesday, February 4, 2026
پاکستانتازہ ترین

مردے کو دفنانے کے بعد قبر سے مبینہ آوازوں پر اہل علاقہ میں خوف

قصور : قصور تھانہ صدر کی حدود قطبہ قبرستان میں دفنانے کے بعد قبر سے آوازیں آنا شروع ہوگئیں ۔ اللہ رکھا نامی شخص گزشتہ دو روز قبل وفات پا گیا  تھا جس کوقطبہ قبرستان میں دفنایا گیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اللہ رکھا کی قبر سے کچھ آوازیں آرہی تھیں جس کو سن کر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور باری باری قبر سے کان لگا کر آوازیں سننے کی کوشش کرتے رہے ۔

کچھ ہی دیر بعد اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی پولیس نے پہنچ کر قبر سے کچھ مٹی ہٹا کر تسلی کی لیکن قبر کے اندر سے کوئی بھی آواز نہیں آرہی تھی بلکہ بے جان میت بھی ویسے کی ویسے ہی پڑی تھی جس کے بعد قبر پر دوبارہ مٹی ڈال کر اسے بند کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *