اسرائیلی وزیراعظم کی حماس کو بڑی پیشکش
تل ابیب: اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اگر حماس باقی یرغمالیوں کو رہا کر دے اور غزہ چھوڑنے پر آمادہ ہو تو اس کے رہنماؤں کو معافی کے بعد محفوظ راستہ دیا جا سکتا ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق نیتن یاہو اس سے قبل حماس کے مکمل خاتمے کو ہی جنگ بندی کا واحد حل قرار دے چکے تھے، تاہم اب انہوں نے امریکی صدر کے امن منصوبے کی بھی بات کی ہے ۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اگر حماس جنگ ختم کرے اور تمام یرغمالیوں کو رہا کر دے تو ہم انہیں کچھ نہیں کہیں گے ۔ ان سب کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں ۔ صدر ٹرمپ کا مجوزہ معاہدہ اس بات پر مبنی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے عوامی اعلان کے 48 گھنٹے کے اندر تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حماس کے رہنماؤں کومعاف کر دیا جائے گا۔
