کولڈ پلے بینڈ کانسرٹ کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا
نیویارک :کولڈ پلے بینڈ کے کنسرٹ میں پیش آنے والے اسکینڈل نے ایک نیا رخ اختیارکرکے سب کو حیران کر دیا ہے ۔ سابق ایچ آر ایگزیکٹو کرسٹن کیبوٹ کے شوہر اینڈریو کیبوٹ کی بھی اسی کنسرٹ میں کسی دوسری خاتون کے ساتھ موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس سے ثابت ہوا کہ دونوں ہی ایک دوسرے کو دھوکا دے رہے تھے ۔ اس کنسرٹ کے دوران کرسٹن کیبوٹ اور کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن کو اسٹیج کی بڑی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان کے اچانک اسکرین سے ہٹنے پر قیاس آرائیاں بڑھی تھیں اور ان پر ناجائز تعلقات کے الزامات بھی لگ گئے ۔
دی ٹائمز کے مطابق اینڈریو خود بھی اسی کنسرٹ میں اپنی موجودہ گرل فرینڈ کے ساتھ ایک دوسرے باکس میں موجود تھے۔ کرسٹن کیبوٹ نہ تو چھپ رہی تھیں اور نہ ہی کسی کو دھوکا دے رہی تھیں، کیونکہ وہ اور ان کے شوہر پہلے ہی الگ ہو چکے تھے۔ اس تنازع کے بعد کرسٹن کیبوٹ اور اینڈی بائرن دونوں نے اپنی کمپنی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔کرسٹن کیبوٹ نے گزشتہ اگست میں باضابطہ طور پر طلاق کے لیے درخواست دے دی تھی۔ یہ نئی معلومات اس اسکینڈل کے حوالے سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو یکسر تبدیل کرتی ہیں۔
