ہمیں ٹرافی کیوں نہیں دی ؟ بھارتی بورڈ خود ہی ہٹ دھرمی دکھا کراعتراض کرنے لگا
کراچی:بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں ٹرافی نہ ملنےکا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان کر کےاپنی منفی سوچ خود ہی بتا دی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نےفیصلہ کیا تھا کہ کرکٹ ٹیم ایشین کرکٹ کونسل کے صدرمحسن نقوی کے ہاتھوں سے ٹرافی نہیں لےگی مگراس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ صاحب ٹرافی اورمیڈلز اٹھا کراپنے ہوٹل لے جائیں۔ یہ رویہ غیر متوقع اوربچگانہ ہے۔ ہم اس معاملے پر نومبر میں دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں سخت احتجاج کریں گے۔بی سی سی آئی کےسیکریٹری دیوجیت سیکیا نے کہا کہ ایشیا کپ کی چیمپئن ہونے کے ناطےبھارتی ٹیم ٹرافی حاصل کرے گی، اسے کوئی نہیں روک سکتا۔
اس طرح کے متعصبانہ رویہ کے بعد محسن نقوی کو مستقبل میں بورڈ کے کسی بھی اہم عہدے پر فائز ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کسی ایسے شخص سے ٹرافی وصول نہیں کرسکتی جو ہمارے ملک کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ محسن نقوی پاکستان کے وزیر داخلہ بھی ہیں اس لئے ہمیں ان پر اعتراض ہے ۔
