شوبز

ٹک ٹاکر سحر حیات نے طلاق کی تصدیق کر دی

لاہور : ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے اپنی طلاق کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ساتھ نہیں ہیں۔ لیکن ان کی بیٹی ایرہ کے والد وہی رہیںگے ۔ سحر حیات نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو سکھائیں گی کہ والد اوروالدہ دونوں کا احترام کرے۔ ایرہ اپنے والد سے ملاقاتیں کرتی رہیں گی ۔

انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ اس ذاتی معاملے کو مزید زیر بحث نہ لایا جائے اور ان کی رازداری کا خیال رکھا جائے ۔ یاد رہے کہ ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید نے دسمبر 2022 میں شادی کی تھی ان کی ایک بیٹی بھی ہے جو اب سحر کیساتھ رہتی ہے۔ کچھ ماہ قبل اس جوڑی کی طلاق کی افواہیں سامنے آئی تھیں جس کی سمیع رشید نے تردید کردی تھی تاہم اب سحر حیات نے طلاق کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *