غزہ پر حماس کا حملہ ، اسرائیلی فوجی ہلاک
غزہ : غزہ سٹی میں ملٹری چیک پوسٹ پر حماس نے حملہ کیا ہے ۔ تازہ حملے میں اسرائیلی فوج موقع پر مارا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے اسنائپر کے حملے میں 21 سالہ اسٹاف سرجنٹ چلاچیو شمعون دمیلاش مارا گیا ہے ۔ بیان کے مطابق اہلکار کا تعلق نہال بریگیڈ کی 932 ویں بٹالین سے تھا۔ اس واقعے کے بعد سات اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں حماس کے ساتھ دو بدو جھڑپوں میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 850 سے تجاوز کرگئی۔یہ تعداد اس کے علاوہ ہے جب حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں 1500 اسرائیلی مارے گئے تھے۔
