خلیج تعاون کونسل نے شینجن ماڈل طرز کا سیاحتی ویزا متعارف کرا دیا
دبئی: خلیج تعاون کونسل نے شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ جسے ’’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا جائےگا ۔ اس ویزے کے ذریعے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہو سکے گا۔
جی سی سی سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی کے مطابق یہ منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔ جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جائیں گی ۔ یہ ویزا خاص طور پر خطے میں مقیم لاکھوں غیر ملکی رہائشیوں کے لیے سہولت فراہم کرے گا۔
