Wednesday, February 4, 2026
سائنس اور ٹیکنالوجی

نظام شمسی سے باہر 6000سے زائد سیاروں کی تصدیق

نیویارک:ناسا نےاعلان کیا ہے کہ ہمارے شمسی نظام سے باہر 6000 سے زائد سیاروں (exoplanets) کی تصدیق ہو چکی ہے۔ناسا کا یہ اعلان رواں ماہ میں سامنے آیا ہے۔ یہ تعداد سیاروں پر متعدد طریقوں اور تجزیاتی ثبوتوں کے بعد سائنسی برادری کی طرف سے تصدیق شدہ ہے جبکہ اس کے علاوہ ہزاروں دیگر امیدوار سیارے بھی موجود ہیں جو ابھی مکمل تصدیق کے منتظر ہیں۔خیال رہے یہ صرف ایک عددی سنگ میل ہے۔ اس سے مراد یہ نہیں کہ حال ہی میں 6000 نئے دریافت کئے گئے ہوں بلکہ کہ کل تعداد اب اس حد تک پہنچ چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *