ٹرمپ کابھارت پرایک اور”تکنیکی وار” ، ایچ ون بی ورکر ویزہ فیس ایک لاکھ ڈالر کر دی
واشنگٹن : امریکا میں روزگار حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بری خبر سامنے آگئی ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دیا ہے۔ اس اقدام کو امیگریشن کو محدود کرنے کی نئی پالیسی کا حصہ کہا جارہا ہے ۔ صدر ٹرمپ نے اس حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد کمپنیوں اور امیدواروں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے خطیر رقم ادا کرنا ہوگی۔بعض صورتوں میں کمپنیوں پر اس سے بھی زیادہ مالی بوجھ ڈالا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے کا سب سے زیادہ اثر ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پڑے گا جو بڑی تعداد میں بھارت اور چین سے ماہرین کو ملازمت دیتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ویزا فیس میں اس بے تحاشا اضافے کے باعث بھارتیوں کو زیادہ نقصان ہوگا۔ یہ بھی کہا جارہاہے کہ اس اقدام کا نشانہ ہی بھارتی شہری بنیں گے کیونکہ بھارتی ورکروں کی بڑی تعداد نوکریوں کے لئے امریکاکا رخ کرتے ہیں ۔