فخر زمان کا غلط آؤٹ دینے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت کر دی
ابوظہبی:پاکستان نے اتوار کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ سپرفورمیچ کے دوران فخر زمان کے متنازع کیچ آؤٹ فیصلےپرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر شکایات لگا دی ہے۔اس سے قبل پاکستان ٹیم کے منیجر نوید چیمہ نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے سامنے اس فیصلے پر احتجاج کیا تھا لیکن ریفری نے بتایا کہ یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں آتا ہی نہیں جس کے بعد نوید چیمہ نے آئی سی سی کو ای میل کے ذریعے باضابطہ شکایت بھیج دی ۔
فخر زمان کو گزشتہ روز متنازع آؤٹ دینے والے ٹی وی امپائر نے رواں ٹورنامنٹ میں پہلے پاک بھارت میچ میں بھی پاکستان کیخلاف ایل بی ڈبلیو کے تین غلط فیصلے دیے تھے جو ریویو میں واپس ہوئے۔ سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امپائر روچیرا پلیاگروگے کو بطور تھرڈ امپائر ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔