Wednesday, February 4, 2026
سائنس اور ٹیکنالوجیعالمی خبریں

آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبہ کو چیٹ جی پی ٹی سے مدد لینے کی اجازت دے کر سب کو حیران کر دیا

لندن : آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی کی مفت رسائی دے دی ہے ۔ برطانیہ کی تاریخی یونیورسٹی اس اقدام کے بعد طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت میں رسائی دینے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی ہے ۔ تمام طلبا اور اسٹاف کو چیٹ جی پی ٹی ایجوکیشن ورژن دیا گیا ہے ۔ یہ خاص ورژن تعلیمی اداروں کے لیے بنایا گیا ہے جس میں ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے سخت ضوابط رکھے گئے ہیں ۔

چیٹ جی پی ٹی کی لانچ اور مقبولیت کے بعد تعلیم کے شعبے میں اس پلیٹ فارم کو نقل کے لیے استعمال کیے جانے کے امکانات پرکئی ممالک میں بحث چھڑ کی ہے ۔ یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر فار ڈیجیٹل این ٹریفتن نے کہا ہے کہ اسٹاف اور طلبا کی ایک بڑی تعداد پہلےہی جنریٹیو اے آئی کا استعمال کر رہی ہے۔ یونیورسٹی اس سہولت کو طلبہ کے حوالے کرنا چاہتی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *