شاہ رخ خان اور دپیکا ایک اور فلم میں جلوہ گر ہونگے
ممبئی : بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون جلد ایک اور فلم میں جلوہ گر ہونے والے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی فلم کا نام کنگ ہے ۔ دیپیکا کی جانب سے یہ اعلان فلم ’’کالکی 2898 اے ڈی‘‘ کے سیکوئل سے نکلنے کے بعد ہوا۔ دپیکا نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں اپنی اور شاہ رخ خان کی تصویر کے نیچے کیپشن کھا کہ شاہ رخ خان نے اٹھارہ برس قبل جب اوم شانتی اوم بنی تو مجھے ایک سبق سکھایا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ شاہ رخ نے سکھایا کہ آپ جن لوگوں کے ساتھ مل کرچلتے ہیں وہ فلم کی کامیابی سے زیادہ اہم ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ایک ساتھ چھٹی فلم بنا رہے ہیں۔ دونوں کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔
