اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین کے خلاف پراپیگنڈے پر مصطفیٰ کمال کا بڑا فیصلہ
کراچی:وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا کر پراپیگنڈے کو مسترد کردیا۔ پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سروائیکل ویکسین کو لے کر گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں ۔ اپنی بیٹی رجا کمال کو سب کے سامنے ویکسین لگوا کر یہ ثابت کیا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے اور سب کو ہی ایسا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں میں نے کبھی اپنی فیملی کو اسکرین پر نہیں لایا، لیکن گمراہ کن افواہوں کو ختم کرنے کے لیے یہ قدم اٹھانا پڑا۔ مجھے اپنی بیٹی کی طرح قوم کی تمام بیٹیاں عزیز ہیں۔ پاکستان کے موجودہ نظام میں ہر پاکستانی کا علاج ممکن نہیں، لوگ اسپتالوں میں داخل ہو کر وہیں رک جاتے ہیں، اس لیے ہمیں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کو فروغ دینا ہوگا۔
