کھیل

سری لنکا کے آل راؤنڈر والد کی آخری رسومات چھوڑ کر واپس ایشیا کپ کھیلنے پہنچ گئے

دبئی : ایشیا کپ 2025 سپر فور مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کا میچ ہوا جس میں سری لنکا کے اہم آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے بھی ایکشن میں نظر آئے ۔ اس سے قبل اپنے والد کے انتقال پر وہ اپنے وطن واپس گئے تھے مگر حیران کن طور پر والد کی آخری رسومات چھوڑ کر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے میچ میں شرکت کو ترجیح دی ۔ 18 ستمبر کو افغانستان کیخلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد میچ کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے تھے ۔

میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی خبر دی تھی جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ ویلالاگے کے والد کی آخری رسومات 21 ستمبر کو کولمبو میں ادا کی جائیں گی مگر وہ اپنی ٹیم کے لئے والد کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہوئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *