پاکستانتازہ ترین

کچے میں ڈاکو پھر فعال ، کندھ کوٹ سے پولیس اہلکار اغوا

کندھ کوٹ (نمائندہ 89 نیوز ) امن و امان ایک بار پھر درہم برہم، پولیس اہلکار اغوا،ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ بی سیکشن تھانے کی حدود قمبرانی پکٹ پر ڈاکوؤں نے اچانک چوکی پر حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار فضل الرحمن کھوسہ کو اغوا کر لیا۔واقعہ کے فوراً بعد ضلعی پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقوں میں اغوا کاروں کا پیچھا کر رہی ہے۔واقعے کے بعد بھیو گینگ کے سرغنہ خادم بھیو نے ذمہ داری قبول کی ہے ۔

وائرل ویڈیو میں خادم بھیو واضح الفاظ میں مطالبہ کر رہا ہے کہ پولیس ہمارے لوگ گرفتار کر کے جیل میں رکھا گیا ہے، فوری طور پر رہا کرےورنہ اہلکار کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *