پاکستان

قومی یادگار سمٹ مینار کی بحالی کے مںصوبے پر کام شروع

لاہور : سیکرٹری سیاحت نے اسمبلی چوک میں مشہور قومی یادگار سمٹ زمینار کا دورہ کیا ہے ۔  ایکس ای این سی اینڈ ڈبلیو ، آرکیٹیکٹ اور آرکیالوجی ڈائریکٹوریٹ کے ڈی ڈی نے ان کا استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی ایس پلاننگ مدثر عارف کھوکھر، ڈائریکٹر مسٹر وقاص، ڈی ڈی آرکیالوجی عمران اور ایس ڈی او مختار بھی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ 1974 سے وفاقی محکمہ آثار قدیمہ کے پاس ہے جب اسے پاکستان میں او آئی سی سربراہی اجلاس کے بعد بنایا گیا تھا‘ اس کی باقاعدہ بحالی نہیں کی گئی‘سینئر وزیراور سپیکر پنجاب اسمبلی اس قومی یادگار کو بحال کرنے کی خواہش رکھتے تھے لہٰذا ڈائریکٹوریٹ جنرل آرکیالوجی اور محکمہ سیاحت کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ نیسپاک کی جانب سے سیوریج سسٹم سمیت یادگار کے ساختی ڈیزائن اور مضبوطی کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ ڈیزائن کو حتمی شکل دینے سےقبل اسپیکر پنجاب اسمبلی کی مشاورت سے مکمل مطالعہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *