سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ گھرمیں 3کروڑ روپے کی چوری کا معمہ حل
سیالکوٹ( خضر شہزاد 89نیوز سیالکوٹ)ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ اوتھانہ کینٹ انسپکٹر مدثر بریار کی بڑی کارروائی، سیلاب متاثرہ گھر میں 3 کروڑ روپے کی بڑی چوری کا معمہ حل، ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔ مسروقہ مال بھی برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایچ اوتھانہ کینٹ مدثر بریار نے ڈائمنڈ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلاب سے متاثرہ گھر میں ہونے والی 3 کروڑ روپے کی چوری کی واردات کا معمہ حل کر لیا ہے۔
پولیس نے غیر روایتی طریقہ تفتیش، پیشہ ورانہ مہارت اور جدیڈ ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے چوری شدہ سونا، نقدی اور قیمتی گھڑی و دیگر سامان برآمد کر کے اصل مالک کو واپس کردیاہے۔ عثمان اختر نامی شہری فیملی کے ہمراہ سیلاب کی وجہ سے اپنے گھر سے عارضی طور پر منتقل ہو گیا تھا۔ اسی دوران چوروں نے اس کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھایا اور گھر سے نقدی اور قیمتی سامان چرایا۔
