عالمی خبریں

امریکا نے سلامتی کونسل میں چھٹی بارغزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

نیویارک : اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے چھٹی بار ویٹو کر دیا ہے جس سے اندازہ ہوتاہے کہ امریکاکا رجحان کس جانب ہے ۔ اس اہم قرارداد کو دیگر 14 ممالک کی حمایت حاصل تھی۔یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب غزہ میں قحط کی تصدیق ہو چکی ہے معصوم شہری دم توڑ رہے ہیں، اور امداد پر اسرائیلی پابندیاں تاحال برقرار ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے تیار کی تھی، جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی گئی تھی ۔ ڈنمارک کی اقوامِ متحدہ میں سفیر کرسٹینا مارکوس لاسی نے ووٹنگ سے قبل پُراثر انداز میں کہا کہ غزہ میں قحط کا اعلان نہیں ہوا مگر تصدیق ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا اسرائیل نے غزہ شہر میں آپریشنز تیز کر دیئے ہیں ۔ عوام کی تکالیف ناقابل برداشت ہو چکی ہیں ۔ ایسے حالات میں خاموش نہیں بیٹھ سکتے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *