شوبز

معروف ڈائریکٹر نے سلمان خان کو جرائم پیشہ قرار دے دیا

ممبئی : معروف بالی ووڈ ہدایتکار، اسکرین رائٹر اور اداکار ابھینو کشیپ نے سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ 51 سالہ فلمساز ابھینو کشیپ نے کہا کہ سلمان خان ’کرمنل مائنڈ‘ کے مالک انسان ہیں اور ان کا خاندان بھی نارمل نہیں۔ انہوں نےالزام لگایا کہ سلمان خان کا رویہ فلم انڈسٹری میں غنڈوں جیسا ہی ہے ۔ وہ اپنے اثر رسوخ کی وجہ سے لوگوں کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں ۔ ان کی یہی کوشش ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  فلم ’دبنگ‘ کی ریلیز سے قبل سلمان خان کو اپنی عوامی شبیہ بہتر بنانے کی اشد ضرورت تھی کیونکہ اس سے پہلے وہ ’وانٹڈ‘ اور’تیرے نام‘ جیسی فلموں میں موالی اور چھچھورے کردار ادا کر چکے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *