کھیل

بیٹے کو پانچ چھکے لگنے پر والد کوہارٹ اٹیک

دبئی : ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان کیخلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے سری لنکن آل راؤنڈر ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے۔ دونتھ ویلالاگے کے والد سورنگا نیروشن ویلالاگے کو سری لنکا اور افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا۔ ان کے بیٹے کی بالنگ خاصی ناقص رہی ۔ اسی  بالنگ کے دباؤ میں آکر وہ میچ دیکھتے ہوئے ہی دل کی شدید تکلیف کی لپیٹ میں آگئے ۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی خبر دی۔ جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں محمد نبی نے ویلالاگے کو ایک اوور میں پانچ چھکے لگائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *