افغان باشندے دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نےکہا ہے کہ مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے 5ستمبر 2025ء کوجرمن جریدے کے نمائندہ کےساتھ اہم امور پر تفصیلی گفتگوکی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔ ان کی باعزت واپسی کے لیے بہت منظم طریقے سے اقدامات ہوئے ۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں اس لئے انہیں ان کے اپنے وطن بھیجنا پڑا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاء پسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد منظر عام پر آ چکے ہیں
