تازہ ترینخاص خبریں

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہےکہ محمد بن سلمان، ولی عہداورسعودی عرب کے وزیراعظم کی جانب سےپرجوش اور والہانہ استقبال پربہت متاثرہیں۔ ایک بیان میں وزیراعظم نےکہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پرجوش اور والہانہ استقبال تاریخی تھا۔ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی استقبال نے دل جیت لیے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کی آمد پرسعودی شاہی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے سے والہانہ استقبال حیران کن تھا، سعودی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائے جانے والے دیرینہ محبت اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *