عالمی خبریں

آن لائن گیم نے ایک اور جان لے لی ، چھٹی جماعت کے طالبعلم کی خود کشی

ممبئی: بھارت میں آن لائن گیم نے ایک اور جان لے لی ۔ یہ بچہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے دیہی علاقے میں پیش آیا جہاں چھٹی جماعت کے طالبعلم کی پھندہ لگی لاش اس کے کمرے سے ملی۔غمزدہ باپ نے پولیس کو بتایا کہ اسے بینک سے انکوائری پر معلوم ہوا کہ اکاؤنٹ سے 13 لاکھ وپے نکالے جا چکے ہیں۔

بینک کے عملے نے بتایا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے یہ رقم وقفے وقفے سے ایک آن لائن گیم پر خرچ کی گئی ہے۔جس پر والد نے اپنے 14 سالہ بیٹے یش سے باز پرس کی جو پہلے تو ٹالتا رہا لیکن پھر اعتراف کرلیا۔ بیٹے کےاعتراف پر یادو نے ڈانٹ ڈپٹ کی اور آئندہ آن لائن گیم نہ کھیلنے کا وعدہ لیا۔ پھر وہ ٹیوشن پڑھنے چلا گیا۔بعد میں اچانک اس نے کمرے میں پھندا لے کر زندگی ختم کر لی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *