تازہ ترینکھیل

ریفری کو ہٹانے کے معاملے پرپی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک ختم

دبئی:ایشیا کپ میں ریفری کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، پی سی بی کے گرین سگنل پر قومی ٹیم اسٹیڈیم پہنچی۔ پاک بھارت کرکٹ میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع کردار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا اور واضح کیا کہ اگرمیچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں ڈیڈ لاک ختم ہو گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشاورت کے لیے دو سابق چیئرمین رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو بھی طلب کیا بعدازاں پی سی بی نے قومی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا گرین سگنل دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *