عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ پھر تباہی کے دہانے پرآگیا، اسرائیل کے یمن پر حملے

صنعا : مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر جنگ کےدہانے پر آگیا ہے ۔ اسرائیلی جنگی جنون پھر بڑھ گیا ہے جس سے خطے میں خطرات بڑھ گئے ہیں ۔ گزشتہ رات یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر اسرائیل نے دوبارہ مہلک فضائی حملہ کیا ہے جس سے ہولناک آگ دیکھی گئی ۔ جوابی کارروائی میں حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل فائر کیا ۔ اسرائیلی فضائیہ نے الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بناتے ہوئے 12 بمباری حملے کیے جو لگ بھگ 10 منٹ تک جاری رہے ۔

یہ حملے بندرگاہ کے ان تین اہم ڈوکس پر کیے گئے جو گزشتہ حملوں کے بعد بحال کیے گئے تھے۔صیہونی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی حوثیوں کی فوجی سرگرمیوں کے ردعمل میں کی گئی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی حملے کے فوری بعد حوثی فورسز نے بیلسٹک میزائل سے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اسرائیل کے متعدد علاقوں میں سائرن بجنے لگے اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *