چار جنگیں تو صرف ٹیرف کی مدد سے رکوائیں ،امریکی صدر
واشگنٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس سوم ان کے بہت اچھے دوست ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں اور یہ دورہ دونوں ممالک کو مزید قریب لائے گا۔میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دنیا کی سات خطرناک جنگیں رکوائیں جن میں سے 4 جنگیں ٹیرف کی مدد سے رکوائیں۔ یوکرین جنگ پر کہا کہ مسئلہ یہ ہے نیٹو اور یورپی یونین روس سے تیل خرید رہے ہیں اگر وہ ایسا کرنا بند کردیں تو میں روس پر پابندیاں لگا سکتا ہوں۔غزہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ سٹی میں جاری ملٹری آپریشن کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا، اسے دیکھنا ہوگا۔