Wednesday, February 4, 2026
سائنس اور ٹیکنالوجی

ایپل سافٹ ویئر میں بڑی تبدیلی ، صارفین حیران

ٹیکساس : ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون سمیت اپنی دیگر ڈیوائسز کے لیے نیا سافٹ ویئر ریلیز کر دیا ہے ۔ یہ اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈنگ کے لیے فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔ آئی فون کے لیے آئی او ایس 26 اور میک، آئی پیڈ، ٹی وی اور اسمارٹ واچ کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم جاری کیا گیاہے ۔ ایپل کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان سب کے ایک جیسے ورژن نمبر ہیں۔ ایپل نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ کمپنی اپنے آپریٹنگ سسٹمز کا نام ریلیز کے بعد آنے والے برس پر رکھے گی۔سسٹم میں متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں لیکن ان میں سب سے اہم نئے ’لیکوئڈ گلاس‘ کی اپ ڈیٹ ہے جو پورے سسٹم پر منعکس ہو رہی ہےاس سے صارفین کو اچھا محسوس ہو رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *