شوبز

طلاق کے بعد جشن ، اداکارہ کا فوٹو شوٹ وائرل

ممبئی : تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر شالنی نے منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کیساتھ طلاق کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے ساتھ ہی انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ شالنی نے لال رنگ کا جوڑا زیب تک کر کے سوشل میڈیا پر اپنا طلاق کا فوٹو شوٹ پوسٹ کیا۔ اس لمحے کو ایک نئے آغاز کے طور پر مناتے ہوئے معاشرتی روایات کو چیلنج کیا اور طلاق کو ایک جشن سے تعبیر کی ۔

ایک اور تصویر میں انہوں نے خواتین کو پیغام دیا  کہ وہ مشکلات کا شکار ہیں تو آواز بلند کریں ۔ اگر شادی خوشگوار نہ ہو تو اسے ختم کرنا ہی بہتر ہے ۔ تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ شالنی نے 2020 میں ریاض نامی شخص سے شادی کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اداکارہ نے شوہر پر ذہنی و جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے تھےجس کے بعد آخر کار انہوں نے طلاق لے لی اور فوٹو شوٹ بھی کرالیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *