تازہ ترینخاص خبریں

باجوڑ اور وزیرستان میں بھارتی اسپانسرڈ 35 فتنۃ الخوارج ہلاک ، 12 جوان شہید

پشاور : خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی اسپانسرڈ 35 فتنۃ الخوارج دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ 12 جوان شہید ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10 سے 13 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے پراکسی نیٹ ورک فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے ۔ کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا  ۔ اس دوران جھڑپ میں بھارتی سرپرستی میں آپریٹ ہونے والے بائیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ دوسری کارروائی ضلع جنوبی وزیرستان میں کی گئی،  جہاں مزید 13 دہشت گرد مارے گئے، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پاک سرزمین کے 12 بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *